|
|
تصویر، اسکرین گریب
ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کیا یہ آخری سانحہ ہوگا؟ یہ نسل کشی کا مسئلہ ہے، یہ اس شہر کے رہنے والوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ سانحہ گل پلازا کے شہداء کی مغفرت فرمائے۔
کراچی میں بہادرآباد آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کتنا خون دیں اور کتنے حادثات برداشت کریں، یہ شہر ایسا نہیں تھا، یہ نہ دیکھیں کہ کس لہجے میں کہہ رہا ہے یہ دیکھیں کیا کہہ رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انسانوں کی تسلیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں، ایم کیو ایم بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنی ذمہ داری اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ |
|