Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 316|Reply: 0

میکرون نے ڈیووس میں خطاب کے دوران نیلا چشمہ کیوں پہنا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196330
Post time 2026-1-22 17:57:54 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — بین الاقوامی میڈیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہال کے اندر نیلے رنگ کا چشمہ پہنا تو وہ سب کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ایمانوئل میکرون نے اپنی 18 منٹ کی تقریر کے دوران نیلے رنگ کا چشمہ پہننے کی وضاحت نہیں کی لیکن فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اُنہوں نے یہ نیلے رنگ کا ایوی ایٹر طرز کا چشمہ آنکھ کے ایک طبی مسئلے کی وجہ سے پہنا ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے پہلی بار فرانس کے صدر کو یہ نیلے رنگ کا چشمہ پہنے اس وقت دیکھا گیا تھا جب وہ فرانس کی مسلح افواج سے نئے سال کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اُنہوں نے فرانس کی مسلح افواج سے خطاب کے دوران تھوڑی دیر کے لیے چشمہ اتارا اور بتایا کہ میری آنکھ کی حالت دیکھنے میں اگرچہ اچھی نہیں لگتی لیکن یہ بالکل بے ضرر ہے۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون کی آنکھ میں خون کی باریک رگ پھٹ گئی تھی جسے طبی اصطلاح میں سب کونجنکٹائیول ہیمریج کہا جاتا ہے، یہ بیماری چوٹ، شدید کھانسی یا چھینک اور خون کو پتلا کرنے والی ادویات کے استعمال سے ہو سکتی ہے۔    
دھمکیوں کی پالیسی کے سامنے نہیں جُھکنا چاہیے: فرانس

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی کے مقابلے احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور دھمکیوں کی پالیسی کے سامنےنہیں جُھکنا چاہیے۔    

ماہرین صحت کے مطابق یہ کیفیت عموماً بغیر علاج کے دو ہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

فرانس کے صدر کی نیلا چشمہ پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے ایمانوئل میکرون کے چشمے کو ایک سیاسی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر اس نیلے چشمے کے ذریعے امریکا کی جانب سے فرانسیسی شراب پر ممکنہ بھاری ٹیرف لگانے اور گرین لینڈ سے متعلق دھمکیاں دیے جانے پر اپنا سخت مؤقف ظاہر کر رہے تھے۔


واضح رہے کہ فرانس کے صدر ماضی میں اپنے لباس کے ذریعے اپنی عوام کو پیغام دیتے رہے ہیں جیسے کہ 2022ء میں یورپ کو توانائی بحران کا سامنا ہونے پر انہوں نے ٹرٹل نیک سویٹر پہن کر عوام سے سادگی اختیار کرنے کی درخواست کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 13:30 GMT+5 , Processed in 0.047793 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list