|
|
فائل فوٹو
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے بھارت سے میچ منتقل کرنے کا مطالبہ نہ ماننے پر پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔
بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کرے گا۔ بنگلادیش ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں، بنگلادیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔
یہ بھی پڑھیے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو بلا لیا
- ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ کھیلنا ہے تو میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی کسی اور ٹیم کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ |
|