لاہور میں شیرنی کے بچی پر حملہ کرنے کے واقعے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، غیر قانونی طور پر رکھے گئے مزید11 شیر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جانورں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3 شیر کے بچے شامل ہیں، شیروں کو نواں کوٹ کے علاقہ میں فیکٹری میں رکھا گیا تھا۔
لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی، کان اور گردن پر زخم آئے
پولیس کا کہنا ہے کہ بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ہیں۔
شیروں کو چند ماہ قبل شیخوپورہ سے لاہور شفٹ کیا گیا تھا، ملزمان کے پاس شیروں کو لاہور میں رکھنے کا لائسنس موجود نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے شیروں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان خطرناک جانوروں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔