|
|
فوٹو: آئی سی سی
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے ہرادیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت ہوا، میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن اوپنر ناتھانیئل ہلابانگانا کی نصف سنچری کے باوجود 35.5 اوورز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہلابانگانا نے زمبابوے کی جانب سے 85 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ ساتھ نہ مل سکا۔
ان کے علاوہ صرف برینڈن سینزیری 15 رنز کے ساتھ دہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم کی، جو ٹیم کی سب سے بڑی شراکت داری رہی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نمایاں بولر رہے، انہوں نے 8 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام، مومن قمر اور عبدالصبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ لی۔ |
|