Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 545|Reply: 0

لیاری کا ککری گراؤنڈ قطر کے کسی اسٹیڈیم سے کم نہیں ہے، ترجمان سندھ حکومت کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196495
Post time 2026-1-22 23:48:43 | Show all posts |Read mode
سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی نادر گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں دو عالمی معیار کے فٹبال گراؤنڈ ہیں اور ککری گراؤنڈ قطر کے کسی اسٹڈیم سے کم نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں بیورو چیف فیصل حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نادر گبول نے کہا کہ لیاری کا ککری گراؤنڈ قطر کے کسی اسٹیڈیم سے کم نہیں بلکہ وہ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس ہے جہاں جمناسٹک، کراٹے، باکسنگ سب سکھایا جارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ لیاری میں فٹبال ورلڈکپ ہونا چاہیے اور ہم اس کیلیے کوشش کریں گے اور میں وعدہ کرتا ہوں 2040 یا 2050 میں فیفا فٹبال ورلڈکپ لیاری میں کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

نادر گبول نے کہا کہ لیاری کے اسٹیڈیمز میں جدید سہولیات ہیں اور یہ عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کا کام صرف پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کرسکتے ہیں۔



ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ قطر میں 2022 کے ورلڈکپ کے دوران ہم نے لیاری کے دو گراؤنڈز میں اسکرینز لگوائیں تھیں، بیس بیس ہزار لوگ میچ دیکھنے آئے تھے اور دنیا بھر میں اس جذبے کو سراہا گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں نادر گبول نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہی شراب اور دیگر مشروبات پر پابندی عائد کی، ورلڈکپ کے دوران اس طرح کی چیزوں کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ہمیں عوام کو جواب دینا ہے، اجازت سے عوام ناراض ہوسکتے ہیں اور یہ پیپلزپارٹی بالکل برداشت نہیں کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 19:23 GMT+5 , Processed in 0.052404 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list