|
|
وزارت خزانہ نے نفع و نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کمپنیوں نے مالی سال 25-2024ء میں سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں 851 ارب کا مجموعی نقصان ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو 295 ارب اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 112 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پیسکو کو 92 ارب 70 کروڑ روپے، ریلویز کو 60 ارب، نیشنل پاور پارکس کمپنی 46 ارب اور نیلم جہلم پاور کمپنی کو 29 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کو 26 ارب، سیپکو 25 ارب 31 کروڑ، پاکستان پوسٹ کو 19 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاسکو کو 19 ارب، حیسکو کو 13 ارب، لیسکو کو 12 ارب 70 کروڑ، جنکو ٹو کو 10 ارب، نیشنل انشورنس کارپوریشن کو 3 ارب اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 2 ارب روپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم کو 35 ارب، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو 170 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پیٹرولیم کو 90 ارب، واپڈا کو 56 ارب 70 کروڑ، گورنمنٹ ہولڈنگ کو 48 ارب، کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 35 ارب 50 کروڑ روپے منافع ہوا۔ |
|