|
|
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں۔فوٹو: فائل
بھارتی شہری نکھل گپتا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا نے نیو یارک میں فیڈرل کورٹ میں سماعت کے دوران جرم قبول کیا۔
نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک ریپبلک سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے بعد میں امریکا ڈی پورٹ کیا گیا۔ امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنے کی سازش بے نقاب ہونے سے امریکا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
- بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ
- ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائق
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں خالصتان کے قیام کے لئے سرگرم ہیں۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا بھارتی حکومت کے تحت کام کرنے والے اس گروپ کا حصہ تھا جو اوورسیز علیحدگی پسند سکھوں کا نشانہ بناتا۔
رپورٹ کے مطابق جون 2023 میں کینیڈا کے ایک گوردوارہ کے باہر خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا۔ |
|