|
|
زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے رواں برس وٹیلیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانوی کاؤنٹی وورسٹرشائر سے معاہدہ کر لیا۔
لکاؤنٹی کلب نے معاہدے سے متعلق اعلان اپنی ویب سائٹ میں جس میں بتایا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے انتہائی ماہر آل راؤنڈر اس ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے والے دوسرے اوور سیز کھلاڑی ہیں۔
ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ سکندر رضا اپنے 19 سالہ پروفیشنل کیریئر میں دنیا بھر کی لیگز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آف اسپننگ آل راؤنڈر آئی پی ایل، سی پی ایل، پی ایس ایل اور ایس اے 20 کے علاوہ دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے ان کی قیادت میں گروپ اسٹیج پر عالمی نمبر دو آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی ہے۔ |
|