Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 851|Reply: 0

جعلی اے آئی ویڈیوز کا معاملہ، ابھیشیک اور ایشوریا کے بعد اکشے کمار بھی عدالت پہنچ گئے

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178155
Post time 2025-10-16 21:00:43 | Show all posts |Read mode
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئی غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔

اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام کے لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ جو لوگ یہ غیر قانونی مواد بنا رہے ہیں وہ اداکاروں کے نام پر کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

وکیل نے مخصوص واقعات کا حوالہ دیا، جن میں مارچ 2025 میں ایک جعلی فلم ٹریلر شامل ہے جس میں اکشے کو اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ یہ ٹریلر ہٹائے جانے سے قبل 20 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا تھا۔

ایک اور ویڈیو میں اکشے کو مہارشی والمیکی سے متعلق متنازع بیانات کرتے دکھایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں احتجاج شروع ہو گئے جبکہ وہ ایک ڈیپ فیک ویڈیو تھی۔ اے آئی پلیٹ فارمز پر ’اے آئی اکشے کمار وی ٹو وائس‘جیسے ٹولز دستیاب ہیں جو کسی بھی ٹیکسٹ سے اداکار کی اصلی آواز میں تقریر تیار کر سکتے ہیں۔

مقدمہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور نامعلوم افراد کے خلاف عائد کیا گیا ہے تاکہ اکشے کمار کا نام تصویر، آواز اور اسٹائل کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن، امیتابھ بچن، ہرتیک روشن، کرن جوہر، آشا بھوسلے، سنیل شیٹی اور دیگر شخصیات نے بھی ڈیپ فیک مواد کے خلاف عدالتی تحفظ حاصل کر لیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 04:17 GMT+5 , Processed in 0.048593 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list