Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 441|Reply: 0

بچوں کی تقریب میں صنم سعید، بلال مقصود، ایاز خان اور عمر عادل توجہ کا مرکز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194371
Post time 2025-11-21 21:30:15 | Show all posts |Read mode
  
— جنگ فوٹو

بچوں کی تقریب میں اداکارہ صنم سعید، گلوکار بلال مقصود، ایاز خان اور فلم ڈائریکٹر عمر عادل توجہ کا مرکز بن گئے۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گلوکار بلال مقصود نے یونیسیف کے تعاون سے ’پکے دوست سیزن 4‘ کا اجراء کردیا۔

اُنہوں نے یونیسیف کے تعاون سے آغا خان یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کمپئرنگ کے فرائض عمدہ انداز میں انجام دیے۔ بلال مقصود ، فلم ڈائریکٹر بنیش اور عمر عادل نے سب کا استقبال کیا۔   — جنگ فوٹو  

بلال مقصود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کے لیے اردو زبان کو دلچسپ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ بچوں کے لیے اسکول میں سب سے بورنگ کلاس اردو کی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ پکے دوست کے سیزن کافی اسکولوں میں بچوں کو دکھائے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ یو نییسیف کے ساتھ شروع کیا گیا یہ پروجیکٹ ’بچپن بے مثال‘ بچوں میں تفریح کے ساتھ تعلیم اور آگاہی کا کام بھی کرے گا۔

اس موقع پر اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ بچوں کو اسکول میں داخل کروا نے سے پہلے گھر میں تربیت دیں، پہلے 5 برس بہت اہم ہوتے ہیں۔ پکے دوست کا سیزن 4 اس سلسلے میں اہم رہنمائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔  

پکے دوست کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بینش اور عمر عادل نے بتایا کہ ہمیں دنیا بھر سے پکے دوست پر شاندار ردِعمل مل رہا ہے۔ موجودہ دور میں بچوں کے پروگرامز کی اشد ضرورت ہے، ہم نے اس پروجیکٹ میں بچوں کی نفسیات کو سامنے رکھا، اسی وجہ سے بچے اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے سینئر اداکار ایاز خان کا کہنا تھا کہ انور مقصود کی طرح ان کا بیٹا بھی لاجواب کام کر رہا ہے۔

تقریب میں یونیسیف کے افسران نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بھی پیش کیے۔پکے دوست سیزن 4 کی شو ریل بھی دکھائی گئی۔ مہمانوں کو گلدستہ پیش کیے گئے اور آخر میں تمام شرکاء کی پرتکلف تواضع کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 23:05 GMT+5 , Processed in 0.048219 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list