Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 952|Reply: 0

سنجے کپور جائیداد تنازعہ: رانی کپور کا بہو پریا سچدیو پر بڑے پیمانے پر اثاثے چھپانے کا الزام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194170
Post time 2025-12-2 18:48:15 | Show all posts |Read mode
  -- فائل فوٹو

معروف بھارتی صنعتکار، اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی موت کے بعد اُن کی جائیداد اور 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے سونا گروپ پر کنٹرول کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی تیسری بہو پر الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے بیٹے کی بیوی پریا سچدیو کپور نے ناصرف بڑے پیمانے پر اثاثے چھپائے ہیں بلکہ اِنہیں بیرونِ ملک منتقل بھی کیا ہے۔

رانی کپور کے مطابق سنجے کپور سالانہ 60 کروڑ روپے کماتے تھے مگر اِن کے بینک اکاؤنٹس میں 2 کروڑ روپے سے بھی کم رقم موجود ہے جبکہ کرپٹو میں انویسٹ کی گئی رقم بھی کم ہے۔

سنجے کپور کی والدہ رانی کپور کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ کہیں نہ کہیں اثاثوں میں ہیر پھیر کی گئی ہے۔   
’آپ 15 سال سے کہیں نظر نہیں آئیں‘ سنجے کپور کی تیسری بیوی کے وکیل کا کرشمہ کپور سے سوال

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق آنجہانی شوہر و بھارتی بزنس مین سنجے کپور کی تیسری اہلیہ پریا سچدیو کپور کے وکیل کا کرشمہ کپور سے سنجے کپور کی وراثت کے تنازع پرکہنا ہے کہ آپ 15 سال سے کہیں نظر نہیں آئیں۔   

عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ دہلی میں واقع فارم ہاؤس سمیت اہم جائیدادیں رانی کپور اور اُن کے مرحوم شوہر نے مل کر بنائی تھیں، جن میں کئی قیمتی آرٹ ورکس بھی شامل ہیں تاہم سنجے کپور کی وصیت میں رانی کپور (والدہ) کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے جس پر اُنہیں تشویش اور شک ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں جاری کیس کے دوران سنجے کپور کی والدہ رانی کپور اور اِن کی پہلی اہلیہ کرشمہ کپور نے مشترکہ طور پر اس وصیت کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے۔  

درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سنجے کپور کی موت کے دن سے پریا کپور کمپنی سونا کومسٹار اور دیگر اثاثوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔   
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کے مرنے سے قبل آخری الفاظ کیا تھے؟

گزشتہ روز لندن میں پولو کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، بھارتی صنعت کار سنجے کپور کے آخری الفاظ سامنے آ گئے۔   

یاد رہے کہ سنجے کپور رواں سال جون میں لندن میں پولو کھیلتے ہوئے انتقال کر گئے تھے، ابتدائی طور پر سنجے کپور کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بتائی گئی تھی مگر بعد ازاں رپورٹس میں اینافیلیکٹک شاک کا بھی ذکر آیا۔

سنجے کی والدہ رانی کپور کا دعویٰ ہے کہ اِن کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔

عدالت اس معاملے پر 3 دسمبر کو دوبارہ سماعت کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 15:22 GMT+5 , Processed in 0.045925 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list