Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 421|Reply: 0

ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207555
Post time Yesterday 22:03 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایرانی میڈیا  

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ حملوں میں کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔   
بحرین کے قصبے معمیر میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا

بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمیر میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے، متعلقہ حکام اس واقعے کی نگرانی اور کارروائی کر رہے ہیں۔   

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران زمینی افواج کے مختلف اقسام کے تباہ کن ڈرونز نے کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں اور آنے والے چند گھنٹوں میں مزید حملے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، ایران میں امریکا اسرائیل جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 1ہزار 332 ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں امریکا اسرائیل حملے میں20 افراد شہید ہوگئے، حملےمیں شیراز کے رہائشی علاقےکو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے رات بھر میں 6ایرانی بیسلٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے، حالیہ حملوں میں 3 ایرانی ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز بھی تباہ کردیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہیرون، مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ لورستان میں امریکی ڈرون ایم کیو9 اور تہران کے نواح میں ہرمس ڈرون تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 00:09 GMT+5 , Processed in 0.061489 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list