Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 303|Reply: 0

میں ہمیشہ بچوں کے لیے پیسے بچاتی تھی، اپنے لیے کچھ نہیں خریدتی تھی: سلمیٰ ظفر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 20:45:14 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بچوں کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

سلمیٰ ظفر نے 2016 میں میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، وہ متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں سلمیٰ ظفر نجی ٹی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے بچوں کے لیے زندگی میں کی گئی قربانیوں کا کھل کر ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بڑی غلطی تب کرتے ہیں جب ہم اپنی پروا نہیں کرتے، ظاہر ہے کہ اگر ہم خود سے محبت نہیں کریں گے تو کوئی اور کیسے ہماری قدر کرے گا؟ یہ میں نے اب جا کر سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی بہت مصروف اور جدوجہد سے بھری رہی ہے، ایک بار تین تلوار پر ناک چھدوانے کے بعد میں 2 ہزار روپے کی ناک کی بالی لینا چاہتی تھی، میری دوست نے بھی کہا کہ لے لو، لیکن میں نے نہیں لی، اس بات نے میری بیٹی کو بہت تکلیف دی، وہ ہمیشہ کہتی تھی کہ میں نے کبھی اپنے لیے کیوں نہیں کچھ خریدا۔  

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ بچوں کے لیے پیسے بچاتی تھی اور اپنے لیے کچھ نہیں لیتی تھی، مجھے چیزیں صرف تحفے میں ملتی تھیں بہنوں، دوستوں اور بیٹی سے، اب جب بچے بڑے اور شادی شدہ ہیں، میری بیٹی آج بھی یہ محسوس کرتی ہے، وہ میرے لیے کپڑے لاتی رہتی ہے اور اب میری الماری بھر چکی ہے الحمدللہ۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان کو یہ غلطی نہیں کرنی چاہیے، مائیں یہ سب اس لیے کرتی ہیں کیونکہ انہیں اپنی قربانیوں میں سکون ملتا ہے، چاہے دوسروں کی نظر میں ان کی کیا اہمیت ہو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:41 GMT+5 , Processed in 0.063196 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list