فیصل آباد پولیس نے ماموں کانجن کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوری طور پر ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ماموں کانجن میں ایک خاتون نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر کی زبان کاٹ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔
بھارت: بیوی کے چپل سے پٹائی کرنے پر شوہر نے خود کو آگ لگالی
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ہریش نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کے طویل عرصے سے جاری ناجائز تعلق کا معلوم ہونے اور اس کی جانب سے تشدد کرنے پر خود کو آگ لگا لی۔
جس پر زخمی شوہر کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، پولیس نے اس واقعہ پر خاتون کے دیور کی درخواست پر شوہر کو زخمی کرنے کے الزام میں میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سات ماہ قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی، شوہر لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے اور 15 روز بعد اپنے گھر واپس آیا تھا۔