نامور امریکی گلوکارہ پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شراب اور منشیات کا استعمال کر کے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق مل گیا
امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نےکنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔
برٹنی اسپیئرز کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
مقامی ہائی وے پولیس کے مطابق برٹنی اسپیئرز تیز رفتار اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلا رہی تھیں، انہیں گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا تاہم 4 مئی کو انہیں عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔