Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 502|Reply: 0

بحرِ ہند میں امریکی حملے سے ایرانی جنگی جہاز تباہ: بھارت پر سوالات اُٹھ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207376
Post time 2026-3-6 16:14:00 | Show all posts |Read mode
  —فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بحرِ ہند میں امریکی آبدوز کے حملے سے ایرانی جنگی جہاز آئرس ڈینا کے ڈوبنے کے بعد بھارت کے اس دعوے پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ وہ خطے میں سلامتی کا ضامن ہے، یہ جہاز بھارتی بحری مشقوں میں شرکت کے بعد واپس ایران جا رہا تھا۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق 4 مارچ کو سری لنکا کے جنوب میں تقریباً 44 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک امریکی آبدوز نے ایرانی فریگیٹ کو ٹارپیڈو سے نشانہ بنایا تھا، حملے میں 80 سے زائد ایرانی عملہ شہید، درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ سری لنکن بحریہ نے 32 افراد کو زندہ بچا لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جہاز بھارت کی میزبانی میں ہونے والی کثیر ملکی بحری مشق ملان نیول مشق 2026ء میں شریک تھا اور 26 فروری کو بھارتی شہر ویشاکاپٹنم سے روانہ ہوا تھا۔

ایران نے اس حملے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کارروائی ایک ’سمندری ظلم‘ ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو اس اقدام کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔   
امریکا کا 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملوں، 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ

ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ میں کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آئی ہے   

اس واقعے کے بعد بھارت کی خاموشی بھی تنقید کی زد میں ہے۔  

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بحرِ ہند کو بھارتی بحریہ کی نگرانی میں محفوظ قرار دے چکے ہیں تاہم اس واقعے کے بعد بھارتی بحریہ نے 24 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد مختصر بیان جاری کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس واقعے کے بعد ایک مشکل صورتحال میں پھنس گیا ہے، اگر اسے امریکی حملے کا پہلے سے علم نہیں تھا تو یہ اس کی سمندری نگرانی کی کمزوری ظاہر کرتا ہے اور اگر علم تھا تو اس سے ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اب بحرِ ہند تک پھیل چکی ہے اور اس سے خطے میں بھارت کے اثر و رسوخ اور سیکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے کو بھی دھچکا لگا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 12:19 GMT+5 , Processed in 0.047266 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list