Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 57|Reply: 0

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران آسام میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207376
Post time 2026-3-6 16:14:00 | Show all posts |Read mode
  
----تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک جنگی طیارہ تربیتی مشن کے دوران شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق سخوئی Su-30MKI طیارہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 42 منٹ پر آسام کے شہر جورہاٹ سے اڑا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، بعد میں تصدیق کی گئی کہ طیارہ کاربی آنگلونگ کے علاقے میں، جورہاٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ مقررہ وقت پر واپس نہیں لوٹا اور اس سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے لاپتہ قرار دیا گیا اور فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔   
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔   

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بھارتی فضائیہ کو کئی جنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا رہا ہے، تقریباً 10 روز قبل بھی تیجس لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ ایک فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر شدید نقصان کا شکار ہو گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں دبئی ایئر شو کے دوران بھی ایک تیجس طیارہ مظاہرے کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ سخوئی Su-30MKI دو انجنوں والا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جسے روسی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں بھارتی، فرانسیسی اور اسرائیلی ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔

اسے 2000ء کی دہائی کے اوائل میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ فضائیہ کے سب سے طاقتور فرنٹ لائن طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 12:19 GMT+5 , Processed in 0.046159 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list