Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 936|Reply: 0

لندن میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مشہور کرداروں کے مجسمے کی رونمائی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-5 15:03:03 | Show all posts |Read mode
  تصویر:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان اور کاجول نے ایک بار پھر لندن میں راج اور سمرن کی یادیں تازہ کر دیں۔

ادیتیہ چوپڑا کی کلاسک فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے (DDLJ) کی مقبولیت اور طویل المدتی اثر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے لندن کے معروف لیسٹر اسکوائر میں فلم کے مرکزی کرداروں راج اور سمرن کا لائف سائز برانز مجسمہ نصب کردیا گیا۔

اس خصوصی تقریب میں شاہ رُخ خان اور کاجول نے سرپرائز شرکت کر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں شائقین نے ایک بار پھر دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھرپور سراہا۔

کاجول ہلکے رنگ کی دلکش ساڑھی میں بے حد خوبصورت نظر آئیں، جبکہ شاہ رُخ خان نے روایتی سیاہ سوٹ میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، دونوں اداکاروں نے اپنے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوا کر فلم کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔

شاہ رُخ خان نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم کے عالمی اثر اور مداحوں کی محبت کا خصوصی ذکر کیا۔  

انہوں نے اپنی مشہور فلمی لائن دہراتے ہوئے لکھا کہ ’بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینیورٹا!‘

انہوں نے مزید کہا کہ راج اور سمرن کا برانز مجسمہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں نصب ہوتے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، یہ پہلا بھارتی فلمی مجسمہ ہے جو ’سینز ان دی اسکوائر Scenes in the Square‘ ٹریل میں شامل کیا گیا ہے، برطانیہ کے تمام لوگوں کا دلی شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا، لندن آئیں تو ضرور راج اور سمرن سے ملنے آئیں تاکہ فلم کے ساتھ مزید خوبصورت یادیں بنا سکیں۔

یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے 102.5 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کر کے اُس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا، فلم کو بھارت اور دنیا بھر میں آج بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:43 GMT+5 , Processed in 0.053228 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list