اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر ڈی چوک سمیت ریڈ زون جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے، شہری متبادل کے طور پر جناح ایوینیو استعمال کریں۔
اسلام آباد آنے والے راستے بند
پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پُل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔
ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پولی کلینک بجانب لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل کے طور پر صدر روڈ استعمال کریں۔
آبپارہ چوک سہروردی بجانب سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی، بھارہ کہو سے آنے والے کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔