Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 568|Reply: 0

رمضان ٹرانسمیشن میں سنسنی خیز ڈرامے بازی، مایا خان کا موقف سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207334
Post time 2026-3-6 14:04:02 | Show all posts |Read mode
معروف میزبان و اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشنز میں بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے اصل وجہ بھاری بجٹ اور ریٹنگ کی دوڑ ہے۔



مایا خان حال ہی میں تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کے بڑھتے رجحان پر کھل کر گفتگو کی۔

مایا خان کا کہنا تھا ’’میں سچ بات کروں گی، اصل وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیزی پیدا کرنے کے لیے اچھے خاصے بجٹ دیے جاتے ہیں تاکہ ویوز اور ہیڈ لائنز حاصل کی جاسکیں۔ ایک میزبان کی پہچان اس کے پروفیشنلزم سے ہوتی ہے، لیکن اب اداکار بھی شوز کر رہے ہیں اور انہیں باقاعدہ ایسے مواد کے لیے بجٹ دیا جاتا ہے جو توجہ حاصل کرے۔‘‘



مایا نے مزید کہا کہ ’’ہمارے اداکاروں کو ویسے مناسب معاوضہ نہیں ملتا، ری رنز پر رائلٹی بھی نہیں دی جاتی، اس لیے وہ ایسے شوز کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ انہیں بہتر مواقع ملیں تاکہ انہیں سنسنی خیزی کا سہارا نہ لینا پڑے۔‘‘

انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے پرانے رمضان شو کے وائرل ’’استغفار‘‘ کلپ پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ مایا خان نے کہا ’’میں وینا ملک کا دفاع نہیں کر رہی، لیکن کیا صرف وہی ذمے دار تھیں؟ کیا پروڈیوسرز جو بیک گراؤنڈ میں ہدایات دے رہے ہوتے ہیں، ان کی کوئی ذمے داری نہیں؟ مان لیتے ہیں وہ مقبول تھیں، لیکن پھر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں جن پر بعد میں شرمندگی بھی ہوتی ہے۔ یہ جو کچھ ہوا، جس نے بھی کروایا، اسے نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘‘
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-6 10:33 GMT+5 , Processed in 0.047622 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list