آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی بھی پُرجوش ہیں۔ سابق کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گلوبل اسٹارز قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی صرف پاکستان کے نہیں بلکہ گلوبل سپر اسٹارز ہیں، یہ ہمارے کھیل کے لیے کافی اہم ہیں کیونکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے: شاداب خان
شاداب خان نے کہا کہ بی بی ایل میرے لیے بڑی اہم ہے، 5 ماہ کے بعد میں ایکشن میں ہوں گا، بی بی ایل میرے لیے اچھا موقع ہے، مجھے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فینز کے ساتھ ساتھ نوجوان آسٹریلوی کرکٹرز بھی کافی کچھ سیکھ سکیں گے، اس لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا لیگ میں ہونا کافی ضروری ہے۔
ایرون فنچ نے کہا کہ میں پاکستان میں بابر اعظم کے خلاف کھیلا ہوں اور انہیں آؤٹ کرنا ناممکن ہوتا تھا، وہ 18 مہینے سے آؤٹ آف فارم میں ہیں مگر وہ دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں۔