پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللّٰہ اور نوشکی سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 41 اہم پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا
پاک فوج نے کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا۔
کارروائیوں کے دوران دشمن کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت فوجی کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔