Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 861|Reply: 0

شمالی کوریا کا نیا بحری طاقت کا مظاہرہ: کم جونگ ان کی زیرِ نگرانی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207053
Post time 2026-3-5 19:25:37 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان نے ملک کے نئے 5,000 ٹن وزنی بحری خطرناک جہاز چو ہائیون سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کی نگرانی کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کورین سینٹرل نیوز ایجنسی‘ کے مطابق یہ تجربہ جہاز کی باضابطہ شمولیت سے پہلے کیا گیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کیے گئے اس تجربے میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے گئے۔

کم جونگ ان نے نئے جنگی جہاز کو بنیادی صلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شمالی کوریا کے بحری دفاع کے لیے ایک ’نئی علامت‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بحریہ کو مزید جدید اور طاقت ور جنگی جہازوں سے لیس کیا جائے گا، بحریہ میں جوہری ہتھیاروں کی شمولیت تیزی سے آگے بڑھائی جائے گی اور سمندر کے اوپر اور نیچے دونوں جانب سے حملہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔   
مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کم جونگ ان نظر انداز، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

یہ میمز پاکستان اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی مقبول ہو رہی ہیں   

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا عام طور پر ’اسٹریٹجک‘ ہتھیاروں کی اصطلاح اس وقت استعمال کرتا ہے جب ان میں جوہری صلاحیت شامل ہونے کا امکان ہو۔

یہ تجربہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔  

یاد رہے کہ مئی 2025ء میں اسی کلاس کے ایک اور جنگی جہاز کی لانچنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں جہاز کا پچھلا حصہ قبل از وقت پانی میں گرنے سے نقصان پہنچا تھا۔

کم جونگ ان نے اس واقعے کو ’سنگین غفلت‘ قرار دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 15:17 GMT+5 , Processed in 0.046429 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list