Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 805|Reply: 0

انڈونیشیا میں پہلے پانڈا کی پیدائش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-17 20:45:06 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

انڈونیشیا میں نایاب اور خطرے سے دوچار نسل جائنٹ پانڈا کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ تاریخی کامیابی طویل المدتی بین الاقوامی تعاون اور سائنسی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

یہ پانڈا بچہ 27 نومبر کو مغربی جاوا کے شہر بوگور میں واقع تمان سفاری انڈونیشیا میں پیدا ہوا ہے، تمان سفاری کی کارپوریٹ کمیونیکیشن منیجر ٹرولی ایرلنزا کے مطابق یہ پیدائش ایک دہائی پر محیط عالمی تعاون کا ثمر ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہم پانڈا کے بچے کی پیدائش کو خوشی کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں، یہ انڈونیشیا کے لیے سال کے اختتام پر ایک قابلِ فخر کامیابی اور بین الاقوامی تحفظاتی تعاون میں پیش رفت کی علامت ہے۔

ٹرولی ایرلنزا کے مطابق پانڈا بچہ صحت مند ہے، آوازیں نکال رہا ہے، مناسب طور پر دودھ پی رہا ہے اور اس کا وزن مسلسل بڑھ رہا ہے۔ آئندہ 30 سے 60 دن میں اس کی جسمانی حرکات، بالوں کی افزائش، آنکھوں کا کھلنا اور جسمانی درجہ حرارت کو خود برقرار رکھنے کی صلاحیت متوقع ہے، فی الحال یہ پانڈا بچہ عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔   
دنیا کے سب سے وزنی پانڈا کی پیدائش

چین میں 16 سالہ پانڈا کوئی کوئی (Cuicui) کے یہاں دنیا کے سب سے وزنی پانڈے کی پیدائش ہوئی۔   

4 دسمبر کو انڈونیشیا کے صدر نے سرکاری طور پر بچے کا نام ’ستریو ویراتاما‘ رکھا، اس کا عرفی نام ریو رکھا گیا ہے، صدر نے چین کی سی پی پی سی سی کے چیئرمین وانگ ہوننگ سے ملاقات کے دوران نومولود پانڈا کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

صدارتی محل کے بیان کے مطابق ریو کی پیدائش سے ناصرف انڈونیشیا اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ عوام میں نایاب جانوروں کے تحفظ کے بارے میں شعور بھی بڑھے گا، جو حکومت کے ماحولیاتی پائیداری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:14 GMT+5 , Processed in 0.045326 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list