صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ تھا، اُس وقت بڑی انتقامی کارروائیاں ہوئیں اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اُس وقت حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے مل کر ناانصافیاں کیں۔
نئے صوبے کی بات ایک شوشہ ہے، ناصر شاہ
کراچی وزیر بلدیات، ہاوسنگ و ٹاون پلاننگ سید ناصر...
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ملک مزید مضبوط ہوگا، پیپلز پارٹی نے ترمیم کی بھرپور حمایت کی ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی ضرورت ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شکارپور میں خاتون و دیگر پولیس افسران نے بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔