محکمہ موسمیات نے کل 29 دسمبر سے ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے اسموگ اور دھند میں کمی آئے گی۔
پنجاب، کے پی میں شدید دھند، مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی۔ جہاں 568 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
گوجرانوالہ میں 487، فیصل آباد میں 452، لاہور میں 311 اور ملتان میں 262 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔