Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 404|Reply: 0

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206730
Post time 2026-3-4 22:38:34 | Show all posts |Read mode
  آیت اللّٰہ خامنہ ای : فوٹو ایرانی میڈیا  

ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تعزیتی اجتماع کی تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں۔

تعزیتی اجتماع میں مختلف صوبوں کے لوگوں کی جانب سے تقریب میں شرکت کی درخواستیں بھی ملی ہیں، تقریب آج رات 10 بجے  منعقد ہونا تھی،  مگر  عوامی شرکت کے مطالبات اور انتظامی مسائل کے باعث اسے مؤخر کیا گیا ہے۔   
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔   

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کی ابھی تک نئی تاریخ یا انتظامات کی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایران کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ جب حالات مناسب ہوں گے تو دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں آیت اللّٰہ خامنہ ای اہلخانہ سمیت متعدد افراد شہید ہوئے، ایران کی جانب سے یکم مارچ کو ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

اس حملے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ، علی شامخانی بھی شہید ہوگئے۔

ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 18:06 GMT+5 , Processed in 0.047027 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list