Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 873|Reply: 0

لیبیا کے آرمی چیف کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کا اعزاز دے دیا گیا، آبائی شہر میں تدفین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-29 01:09:58 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے پی  

لیبیا میں سوگ کے دنوں کے بعد آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد اور 4 دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو ان کے آبائی شہر مصراتہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا جبکہ جنرل محمد الحداد کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد الحداد اور دیگر جاں بحق افسران کو جنوبی طرابلس کے ایک فوجی اڈے پر سرکاری اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے اعلان کیا کہ تمام شہداء کو اگلے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے، جس کے تحت جنرل محمد الحداد کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیا گیا۔   فوٹو: اے ایف پی  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل محمد الحداد ریاست کے تحفظ اور استحکام کے لیے ایک مضبوط ستون تھے۔   
انقرہ: لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ حادثے کا شکار، وزیر اعظم نے ہلاکت کی تصدیق کردی

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ، طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں آرمی چیف سمیت 5 افراد سوار تھے، کئی گھنٹوں بعد طیارے کا ملبہ مل گیا۔   

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات ترکیہ کے تعاون سے جاری ہیں۔

24 دسمبر کو لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں آرمی چیف سمیت 5 افراد سوار تھے، کئی گھنٹوں بعد طیارے کا ملبہ مل گیا۔   فوٹو: اے ایف پی

جنرل الحداد ان کے سینئر مشیر محمد العسوی اور فوجی کیمرہ مین محمد المحجوب کی میتیں ہفتہ کی شام مصراتہ پہنچائی گئیں، جہاں اتوار کو اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔   
لیبیا کے آرمی چیف کے طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ ویڈیو منظر عام پر

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا۔ آرمی چیف کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔   

تمام افسران انقرہ سے لیبیا واپس آ رہے تھے، جہاں وہ ترک دفاعی حکام سے ملاقاتیں کر چکے تھے۔ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب ترک پارلیمان نے لیبیا میں اپنی فوجی موجودگی میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

ترک حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تکنیکی خرابی کا امکان سامنے آیا ہے۔

لیبیا کی ایک فوجی کمیٹی تحقیقات میں معاونت کے لیے انقرہ گئی جبکہ دونوں ممالک نے فلائٹ ریکارڈر کو غیر جانبدار ملک منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔   فوٹو: اے ایف پی

جنرل الحداد کو ایک معتدل اور قومی سطح پر قابلِ احترام شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 2019 میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی یلغار کے خلاف اہم کردار ادا کیا اور 2020 کے جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کی۔

طرابلس میں سرکاری فوجی تقریب کے دوران صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے جنرل الحداد کو بعد از وفات فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔

مصراتہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جبکہ شہری انتظامیہ نے جنازے میں شرکت کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:15 GMT+5 , Processed in 0.054317 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list