ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے بعد معروف بھارتی ہدایتکار ساجد خان کی سرجری کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ ساجد خان ایکتا کپور کے ایک پراجیکٹ کے سیٹ پر موجود تھے کہ اس دوران ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، جس کے بعد فوری طور پر سرجری کی ضرورت پیش آئی۔
ساجد خان کی بہن اور معروف فلم ساز و کوریوگرافر فرح خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 28 دسمبر کو ساجد خان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی۔
فرح خان نے مداحوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ساجد خان کی سرجری ہو چکی ہے، وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔
جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد کئی بار خودکشی کا سوچا، ساجد خان
54 سالہ ساجد خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور کوریوگرافر فرح خان کے بھائی ہیں۔
ساجد خان اس وقت طویل وقفے کے بعد بطور ہدایتکار واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کی آخری ہدایتکاری میں بننے والی فلم ہمشکلز 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مداحوں کی جانب سے ساجد خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔