|
|
برطانیہ سے دوبئی اور عرب ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد جہاں مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتِ حال کی وجہ سے سخت پریشان اور اپنے پروگرامز منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
وہیں دوبئی سے سعودیہ، عمان اور دیگر ممالک منتقل ہونے کے لیے مسافروں کو بھاری اخراجات ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔
دوسری طرف نجی جیٹ کی بکنگ میں تقریباً 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، 20 ہزار پاﺅنڈ کے لاگت سے نجی جیٹ طیاروں پر عمارت یا سعودی عرب منتقل ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پر زمین سفری کا بھی انتخاب کیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ایک کروڑ پتی شخص کو گزشتہ روز 5 گھنٹے تک گاڑی چلاتے دیکھا گیا، دوبئی سے ریاض کا سفر کرنے کے لیے کئی امیر لوگ بھی زمینی راستے کا انتخاب کر کے دوبئی سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مبینہ طور پر 13 سیٹوں والے جہاز پر فی ٹرپ تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار پاﺅنڈ کے اخراجات آ رہے ہیں، برطانیہ سے دوبئی کا سفر کرنے والے کاروباری طبقے کو بھی صورتحال سے سخت پریشانی اور مسائل کا سامنا ہے۔ |
|