چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں آگے بڑھائیں گے۔
کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر ٹی پارٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معیشت میں مؤثر معیار کی بہتری، مناسب مقداری نمو کو فروغ دیں گے۔
چینی صدر نے اعلان کیا کہ چین کی معیشت اپنے ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے 2025 کو ’غیر معمولی سال‘ قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین کے پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ چینی جدت کو آگے بڑھانے کے لیے طاقت حاصل کی جا سکے۔