|
|
امریکا کے ماہر خارجہ امور و جنوبی ایشیا مائیکل کُوگل مین نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے 75 ملکوں کے امیگرنٹ ویزوں پر کارروائی روکنے کا فیصلہ ایک چارٹ پر مبنی ہے جو ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مائیکل کُوگل مین کا کہنا تھا کہ مذکورہ چارٹ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا، اس چارٹ میں تارکین وطن کی ان برادریوں کی فہرست ہے جو امریکا کی سرکاری امداد کا سب سے بڑا حصہ وصول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن 75 ملکوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سے زیادہ تر کے نام اس چارٹ پر بھی موجود ہیں۔ مگر اس چارٹ کے اعداد و شمار کہاں سے لیے گئے ہیں؟ اس کا کچھ پتا نہیں۔
مائیکل کُوگل مین نے کہا کہ اس میں موجود کچھ اعداد و شمار تو بہت عجیب و غریب ہیں۔ اس چارٹ کے مطابق تارک وطن پاکستانیوں میں سے چالیس فی صد کو امریکا سرکاری امداد دیتا ہے۔ لیکن امریکا میں موجود پاکستانیوں کا ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ یہ بہت زیادہ خوش حال برادری ہے۔
مائیکل کوگل مین نے لکھا کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیو یارک میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ امریکیوں کی اوسط آمدنی 64 ہزار ڈالر ہے جب کہ امریکا میں موجود پاکستانی اوسطاً 76 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔ |
|