|
|
فائل فوٹو۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ڈی 8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق سہیل محمود نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کو اپنے آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے سہیل محمود کو نئی ذمے داری سنبھالنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ڈی 8 ایک نہایت مؤثر اور قابلِ عمل تنظیم ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سہیل محمود کی بطور سیکریٹری جنرل تقرری سے ڈی 8 کو ازسرِنو فعال بنایا جا سکتا ہے۔ |
|