پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عون عباس بپی نے نااہلی کی درخواست چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیے۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پوزیشن کے خلاف ووٹ دیا تھا، وہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ رہے۔
27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی ہوگئے
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ میں آج سینیٹ کی رکینت سے استعفی دیتا ہوں۔
عون عباس بپی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے قبل ارکان کو تحریری آگاہ کیا گیا کہ اس کے خلاف ووٹ دیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 63 اے کے تحت سینیٹر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو لکھا جائے۔