Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 432|Reply: 0

کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کر سکتے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206586
Post time 2026-3-4 16:06:57 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب: حدیث پاک میں ہے ترجمہ: ’حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم ﷺ کو روزے میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725)‘۔  

روزے کی حالت میں فقہائے احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یا تر، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔

علامہ زین الدین ابن نجیم حنفی لکھتے ہیں ترجمہ: ’ اور رہا مسواک کرنا، روزے دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے، مسواک خشک ہو یا تر اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد میں، (البحرالرائق ،جلد 2، ص: 302)‘۔  

علامہ نظام الدین رحمہ اللّٰہ تعالیٰ لکھتے ہیں ترجمہ: ’اور رہی سبز مرطوب مسواک تو اس میں کسی کے نزدیک کوئی مضائقہ نہیں، (فتاویٰ عالمگیری، جلد1، ص:199)‘۔   
کیا روزے میں مجبوری کے تحت ناک میں اسپرے کر سکتے ہیں؟

اگر میں ناک کی نرم ہڈی سے ناک کو پکڑ کر زور سے دبا لوں اور پھر اسپرے کروں، تاکہ اس کے قطرے نرم ہڈی سے اوپر نہ جائیں، صرف دوا کے ناک کی نرم ہڈی پر لگنے سے کچھ سکون مل جائے تو کیا اس طرح کرنے سے روزہ باقی رہے گا؟   

مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا، امام یحیٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں ترجمہ: ’اگر مرطوب مسواک کی اوراس کی ریشے دار لکڑی میں سے کوئی ریشہ نگل لیا تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا، (المجموع شرح المہذب، جلد 6، ص: 318)‘۔

امام احمد رضا قادری ؒ لکھتے ہیں کہ ’مسواک کرنا سنّت ہے، ہر وقت کر سکتے ہیں، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزہ محسوس ہو تو نہیں کرنی چاہیے، خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، روزہ بند ہونے سے پہلے خِلال کر لینا چاہیے، تاکہ روزے کی حالت میں اس کی ضرورت نہ رہے، البتہ اگر سحری کھا کر فارغ ہُوا تھا کہ صبح ہو گئی تو اسی وقت خِلال کرے گا، اس میں حرج نہیں ہے، روزے میں منجن مَلنا نہیں چاہیے (فتاویٰ رضویہ، جلد 10، ص: 511 بتصرُّف)‘۔

منجن، ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ اس سے مختلف ہے کہ اس میں ذائقہ بہت محسوس ہوتا ہے، نہ اس پر مسواک کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت ادا کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے، حتیٰ الامکان روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر اس کے ذرّات حلق میں واضح طور پر محسوس ہوں اور اس کا قوی اندیشہ بھی ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔ غرض منجن یا ٹوتھ پاؤڈر یا پیسٹ سے ممانعت کا مشورہ احتیاط کی بناء پر ہے کہ غیر ارادی طور پر بھی بعض ذرات کا حلق میں چلے جانے کا امکان رہتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 11:59 GMT+5 , Processed in 0.047117 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list