Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 660|Reply: 0

ویانا شدید برفباری کی لپیٹ میں، ٹریفک اور شہری نظام متاثر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سال 2026ء کی پہلی بھرپور برف باری نے پورے شہر کو سفید چادر اوڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام محصور ہو کر رہ گیا۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا، رات گئے شروع ہونے والی برف باری صبح تک شدت اختیار کر گئی، جس سے مرکزی شاہراہیں، گلیاں اور عام راستے مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے۔

محکمہ موسمیات نے برف، بلیک آئس اور شدید پھسلن کے خطرات کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔  

اس کے ساتھ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرم لباس، حفاظتی جوتوں اور محتاط ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں کیونکہ درجہ حرارت منفی میں رہنے کے باعث برف پگھلنے کے بجائے مزید جمنے کا امکان ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ کئی بسوں اور ٹراموں نے محدود روٹس پر ہی سروس برقرار رکھی۔  

میونسپل عملہ برف ہٹانے اور سڑکوں پر نمک چھڑکنے کے کام میں مصروف ہے مگر برف کی مسلسل بارش کے باعث صورتحال اب بھی مشکل بنی ہوئی ہے۔

شہر کی روزمرہ سرگرمیوں پر بھی نمایاں اثر پڑا ہے، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم دیکھنے میں آئی جبکہ ایمرجنسی سروسز کو بھی معمول سے زیادہ کالز موصول ہوئیں۔

موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری اور سردی کی شدت میں اضافے سے سردی میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:19 GMT+5 , Processed in 0.044310 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list