Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206398
Post time 2026-3-3 23:52:38 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بیرسٹرگوہر نے وزیراعظم کے معاون سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے حکومتی وفد کی ملاقات جاری ہے، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو بھی شرکت کےلیے بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ہم نیوکلیئر اسٹیٹ ہیں، بطور اپوزیشن ہم نے بھی ایک رول ادا کرنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے عوام کے احساسات اور جذبات کو حکومت کے نوٹس میں لانا ہے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کےلیے اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات واضح ہیں، ایوان کے اندر اور باہر فیصلہ محمود اچکزئی کا ہوگا۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے جیل سے باہر آ رہے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا اللہ کرے آجائیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس چل رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر سے پوچھا گیا کہ مفاہمت کریں گے یا مزاحمت؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ سیاست میں دونوں چلتے رہتے ہیں، جب قومی سلامتی اسٹیک پر ہو تو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 19:55 GMT+5 , Processed in 0.055131 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list