خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، چیزیں ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں شفیع جان اور ن لیگی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جس طرح خوش آمدید کہا اس پر شکرگزار ہیں، ایئرپورٹ سے باغ جناح اور کراچی پریس کلب تک ہمیں کہیں نہیں روکا گیا۔ ایئرپورٹ سے باغ جناح پہنچنے میں 6 گھنٹے لگے سڑکوں پر اتنے لوگ موجود تھے۔
پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی طور پر ختم ہوگئی، اس کے پاس کوئی وژن نہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ چیزیں ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ان کے پاس کچھ نہیں، اس لیے پہلے 9 مئی اور اب پہیہ جام ہڑتال پر بات کر رہے ہیں، ہمارے پہیہ جام میں کوئی تشدد یا زبردستی نہیں ہوگی۔
خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی تو لبرٹی اور دیگر علاقے بند کرنے کی ضرورت کیوں پڑی، یہ خیبر پختونخوا میں آتے ہیں تو ہم ان کو سہولیات فراہم کریں گے۔
شفیع جان نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کے دورے سے متعلق پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا، پنجاب میں ہم سیاسی سرگرمیوں کے لیے جارہے تھے۔ پنجاب اسمبلی سے 500 میٹر دور اتارا گیا،صرف سی ایم کی گاڑی جانے دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کے کہنے پر 9 صحافیوں کو پنجاب اسمبلی میں داخل کیا گیا تھا۔