پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا، جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد، سعید غنی نے استقبال کیا
سندھ کے دورے پر آئے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کا سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے، سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
دوسری جانب مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اسٹیج کا سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
ہمیں اب تک جلسے کی این او سی نہیں ملی ہے
تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ہمیں اب تک جلسے کی این او سی نہیں ملی ہے، اب اگر اجازت مل بھی جائے تو انتظامات نہیں ہوسکتے۔
راجہ اظہر کا مزید کہنا ہے فیصلہ کیا ہے کہ جلسہ مزار قائد کے پبلک گیٹ پر ہوگا۔
کراچی: پی ٹی آئی کی کورنگی میں جلسے کی درخواست مسترد
ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ جلسہ کا مقام مین روڈ ہے ٹریفک میں خلل کا اندیشہ ہے، اجازت نہیں دے سکتے،
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف جاری جدوجہد اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ کراچی جلسے میں کل شام عوام کا سمندر امڈ آئے گا، جو موجودہ حالات کے خلاف عوامی ردعمل کا واضح اظہار ہوگا۔