|
|
فائل فوٹوز
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ایک میچ کے بعد ہونے والی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران افغانستان کے سینئر کرکٹر محمد نبی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں صحافی کی جانب سے مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل جانے سے متعلق سوال پر محمد نبی نے سخت ردِعمل دیا۔
محمد نبی کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل جانے کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محمد نبی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مجھ سے کیا لینا دینا؟ سیاست میں میرا کیا کام ہے، مستفیض ایک اچھا بولر ہے، مگر جس طرح آپ سوال کر رہے ہیں اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ محمد نبی اس وقت بنگلادیش پریمیئر لیگ میں نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران محمد نبی کا یہ ردِعمل سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہا۔ |
|