Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 494|Reply: 0

پاکستان کی فضائی حدود معمول کے مطابق آپریشنل ہے: پی اے اے کی افواہوں پر وضاحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206362
Post time 2026-3-3 21:15:55 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

حال ہی میں سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر کچھ رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے فضائی علاقے کو کمرشل فلائٹس کے لیے ’جزوی طور پر بند‘ کر دیا گیا ہے، یہ تشریح بالکل غلط اور گمراہ کن ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود معمول کے مطابق آپریشنل ہے، صرف کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے اندر مخصوص ایئر ٹریفک سروسز (اے ٹی ایس) روٹ سیگمنٹس کی عارضی عدم دستیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔  

یہ روزانہ مخصوص اوقات (0900–1500 PKT) میں 3 سے 13 مارچ 2026ء تک گراؤنڈ سے لامحدود اونچائی تک بند رہیں گے اور یہ صرف آپریشنل وجوہات کی بناء فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر دستیاب، محفوظ اور تمام سول ایوی ایشن (بشمول کمرشل فلائٹس) کے لیے دستیاب ہے اور ایئر ٹریفک سروسز میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔

مزید براں متاثرہ راستوں کے لیے متبادل روٹس معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں اور آمد، روانگی اور اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ہمارے ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور تمام ایئرپورٹ ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اور ٹریفک کو معمول کے مطابق کنٹرول کر رہے ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی مین اسٹریم میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتی ہے کہ درست معلومات شیئر کریں اور سنسنی خیز یا غلط سرخیاں لگانے سے گریز کریں جو مسافروں میں غیر ضروری پریشانی پیدا کر سکتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 17:01 GMT+5 , Processed in 0.047819 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list