بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔
شیکھر دھون نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اپنے تعلق کی تصدیق بھی کی تھی۔
سوفی شائن نے انسٹاگرام پر شکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی اور وائرل ہو گئی۔
اس سال کے آغاز میں شیکھر دھون اور سوفی شائن کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
بیٹے کو آخری بار دیکھے دو سال گزر گئے: شیکھر دھون
ہندوستانی سابق کرکٹر شیکھر دھون نے انکشاف کیا ہے کہ دو سال سے اپنے اکلوتے بیٹے کو دیکھا تک نہیں ہے، بیٹے سے سب رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔
منگنی کے اعلان پر شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک۔ ہماری منگنی پر ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکر گزار ہوں، ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ سوفی شائن آئی پی ایل کے دوران پنجاب کنگز کے میچز میں بھی شکھر دھون کی مستقل حامی نظر آتی رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شکھر دھون اور سوفی شائن کی ملاقات متحدہ عرب امارات میں ہوئی، جہاں سوفی اس وقت مقیم ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شکھر دھون اور سوفی شائن فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
اس سے قبل فروری 2025 میں شیکھر دھون نے اپنی طلاق کے بعد درپیش جذباتی مشکلات پر کھل کر بات کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ وہ طویل عرصے سے اپنے بیٹے زوراور سے نہیں مل سکے اور ان کا رابطہ بھی منقطع رہا۔
بیٹے سے نہ ملنے دینے پر اکشے کمار شیکھر دھون کے حق میں بول پڑے
بھارتی اداکار اکشے کمار سیلیبریٹیز کے ساتھ انکا دکھ درد بانٹنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔
شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی، جس کے ساتھ ہی ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔ دونوں نے 2011 میں شادی کی تھی، جبکہ عائشہ کی سابقہ شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔
طلاق کے فیصلے میں دہلی کی عدالت نے مشاہدہ کیا تھا کہ شیکھر دھون کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ بھی ریکارڈ کیا کہ انہیں کئی برسوں تک اپنے اکلوتے بیٹے سے دور رکھا گیا۔
تاہم عدالت نے شیکھر دھون کو بیٹے کی مستقل تحویل دینے کے بجائے ملاقات اور ویڈیو کال کی محدود اجازت دی، جو بھارت اور آسٹریلیا (جہاں عائشہ مقیم ہیں) میں قابلِ عمل تھی۔
بعد ازاں شیکھر دھون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے سے تمام آن لائن رابطوں سے بھی روک دیا گیا۔