بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلادیش اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل کے بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔
بی سی بی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل نے بیان میں بی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ہونے والے رابطے کا حوالہ دیا ہے۔
آئی سی سی خط سے واضح ہے بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت میں کھیلنا سازگار نہیں، ڈاکٹرنذرل
بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے،آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ رابطہ بنگلادیش ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی تحفظات سے متعلق تھا، اس خط کو آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ جواب نہ سمجھا جائے۔
بی سی بی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو ابھی تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے، ہم نے اپنے میچز بھارت سے دوسرے وینیو پر منتقلی کی درخواست کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی تصدیق کرتا ہے ابھی بھی آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔