|
|
کراچی کے علاقے قائد آباد مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خواتین مقامی فیکٹری سے نکلی تھیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئی تھی، ایک نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق خاتون کی شناخت اسما کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے ایک خاتون کے سر پر گولی ماری، جبکہ دوسری خاتون زد میں آگئی۔
جاں بحق خاتون کے شوہر ہارون نے اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ اسما فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی۔ شوہر کا مزہد کہنا تھا کہ کوئی دشمنی نہیں مجھے نہیں معلوم اہلیہ کو کس نے مارا۔ |
|