Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 620|Reply: 0

گوگل پر بڑا سائبر حملہ، 2.5 ارب جی میل اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس سے 2.5 ارب جی میل صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ حملہ 8 سے 18 اگست کے درمیان کیا گیا جس میں ہیکرز نے کمپرومائزڈ اوپن آتھورائزیشن (OAuth) ٹوکنز استعمال کر کے عالمی سطح پر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

یہ حملہ صرف انفرادی جی میل اکاؤنٹس تک محدود نہیں رہا بلکہ سیلز فورس (Salesforce) کے ڈیٹا بیس میں بھی دراندازی کی گئی۔

گوگل تھریٹ انٹیلیجنس گروپ (GTIG) کے مطابق ہیکر گروپ UNC6395 اس واقعے میں ملوث ہے، جو پہلے بھی سیلز فورس کے صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے مشہور رہا ہے، ہیکرز نے یہ حملہ سیلز لوفت ڈرفٹ (Salesloft Drift) ایپ کے کمپرومائزڈ ٹوکنز کے ذریعے کیا۔   
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے اور پاس ورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق 16 ارب لاگ اِن ریکارڈز آن لائن مجرموں کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔   

اگرچہ انٹرپرائز (Enterprise) سطح کا یہ بریک ختم کردیا گیا ہے، تاہم گوگل نے تمام انفرادی جی میل صارفین کو محتاط رہنے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی چیک اپ (Security Check-up) لازمی کریں اور اکاؤنٹ میں مسائل کو دور کریں، مضبوط پاس ورڈ رکھیں جس میں خصوصی علامات اور نمبرز شامل ہوں، ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کو فعال کریں، غیر مانوس ڈیوائسز سے فوری لاگ آؤٹ کریں، مشکوک تھرڈ پارٹی ایپس کا ایکسیس ختم کریں، جی میل کے حالیہ لاگ انز اور سرگرمی پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک لنک یا اٹیچمنٹ کو مت کھولیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کر کے مستقبل میں کسی بڑے سائبر حملے سے بچنے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 09:02 GMT+8 , Processed in 0.046427 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list