Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 912|Reply: 0

برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی معاشی خوشحالی کی نوید ہے: پاکستانی ہائی کمشنر

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-20 03:00:15 | Show all posts |Read mode
  
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز کی بحالی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل اور معاشی خوش حالی کی نئی نوید ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے سینئر حکام، پی آئی اے یو کے کے اسٹیشن منیجر اور عملہ، ممتاز برطانوی پاکستانی تاجر، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں صرف فاصلوں کو کم نہیں کریں گی بلکہ دلوں کو جوڑیں گی، نئے مواقع پیدا کریں گی اور دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت دیں گی۔

ہائی کمشنر نے وزیرِ اعظم پاکستان اور نائب وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی وژنری قیادت نے پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی اور برطانیہ میں واپسی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، وزارتِ ہوابازی اور پی آئی اے کی قیادت و عملے کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے حکومتِ برطانیہ اور یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون اور تکنیکی معاونت پر بھی شکریہ ادا کیا۔  

قبل ازیں پی آئی اے کی اسٹیشن منیجر نادیہ نے بتایا کہ قومی ایئر لائن 25 اکتوبر 2025ء سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 2 براہِ راست پروازیں شروع کرے گی۔

دریں اثناء برطانیہ کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ پروازیں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے آسان، محفوظ اور براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا باعث بنیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:27 GMT+5 , Processed in 0.045611 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list