|
|
فائل فوٹوز
بھارتی شہر بینگلورو میں ایک نجی دفتر میں رات گئے لائٹ بند کرنے کے معمولی جھگڑے نے خوفناک رخ اختیار کر لیا اور ایک ملازم نے اپنے ساتھی کو ڈمبل کے وار سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات ڈیٹا ڈیجیٹل بینک نامی نجی کمپنی میں پیش آیا، جو فلمی مناظر اور ویڈیوز کے ڈیٹا اسٹوریج کا کام کرتی ہے۔
پولیس کے مطابق کمپنی کے دو ملازم 41 سالہ بھیمیش بابو اور 24 سالہ سومالا وامشی دفتر میں رات کو قیام پذیر تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان لائٹ بند کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، اس کے دوران وامشی نے غصے میں آ کر ڈمبل اٹھایا اور بھیمیش کے سر پر مار دیا، جس سے بھیمیش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزم سومالا وامشی خود گووند راج نگر پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ |
|