Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 678|Reply: 0

میلاٹونن کے طویل استعمال سے دل کی ناکامی کا خطرہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178410
Post time 2025-11-5 16:48:11 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنٹیفک سیشنز 2025 میں پیش کی جانے والی ایک ابتدائی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میلاٹونن (Melatonin) کا طویل استعمال دل کی ناکامی کے خطرے میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جو میلاٹونن کو طویل عرصے تک نیند کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں، اُن میں سنگین دل کے امراض لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے، جو بعض اوقات ہنگامی طبی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے TriNetX گلوبل ریسرچ نیٹ ورک کے ذریعے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد بالغ افراد کے پانچ سالہ طبی ریکارڈز کا تجزیہ کیا، جنہیں نیند کی کمی (insomnia) کا سامنا تھا۔   
یومیہ 5 ہزار قدم چلنا الزائمر سے دماغ کو محفوظ رکھ سکتا ہے: تحقیق

یہ تحقیق 3 نومبر کو نیچر میڈیسن (Nature Medicine) میں شائع ہوئی   

نتائج کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ایک سال تک میلاٹونن استعمال کی، اُن میں دل کی ناکامی کا خطرہ 90 فیصد زیادہ پایا گیا، اس کے علاوہ ایسے افراد میں دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 3.5 گنا زیادہ اور موت کا مجموعی خطرہ بھی بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق میلاٹونن امریکا میں طویل المیعاد نیند کی کمی کے علاج کے لیے منظور شدہ دوا نہیں ہے اور چونکہ یہ سپلیمنٹ غیر ریگولیٹڈ ہے، اس لیے اس کی طاقت اور خالصیت مختلف برانڈز میں یکساں نہیں ہوتی۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج سے میلاٹونن کے طویل استعمال کے حوالے سے دل کی صحت پر خطرات کے اشارے ملتے ہیں، لیکن وجہ اور اثر ثابت نہیں کیا جاسکا، مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ میلاٹونن کے طویل استعمال کے دل پر اثرات کی حقیقی نوعیت کو واضح کیا جاسکے۔

تحقیق کاروں نے کہا کہ اگرچہ میلاٹونن کے استعمال اور دل کے امراض کے درمیان تعلق باعثِ تشویش ہے، تاہم اس بات کا حتمی ثبوت نہیں ملا کہ یہ سپلیمنٹ براہِ راست دل کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 18:29 GMT+5 , Processed in 0.048365 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list