Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 513|Reply: 0

امارات کا بڑھتی آبادی اور ٹریفک جام سے نمٹنے کا نیا منصوبہ

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178416
Post time 2025-11-6 22:42:04 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات نے بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک جام سے نمٹنے کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عرب امارات نے اگلے 5 سال کیلئے روڈ اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کا اعلان کردیا۔

دبئی سے حکام کے مطابق منصوبے پر 170 ارب درہم (تقریباً 13 کھرب پاکستانی روپے) خرچ ہوں گے، روڈ اور ٹرانسپورٹ پروجیکٹ پر 46 ارب ڈالرز خرچ ہوں گے۔  

حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد عرب امارات میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے، اماراتی وزیر توانائی و انفرااسٹرکچر سہیل المزروعی نے منصوبے کا اعلان کیا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • متحدہ عرب امارات کا پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین چلانے کا منصوبہ  
  • امارات، سنگاپور کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال میں سبقت  
  • امارات، پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی  




حکام کے مطابق منصوبے کے تحت اہم شاہراہوں کی توسیع ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری اور ہائی اسپیڈ ریل کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔  

حکام کے مطابق عرب امارات کی الاتحاد روڈ کو 12 لینز تک کر دیا جائے گا، ایمرٹس روڈ اور شیخ محمد بن زاید روڈ کو 10 لینز تک بڑھایا جائے گا، نئے پروجیکٹ سے سڑکوں کی گنجائش میں 45 سے 65 فیصد اضافہ ہوگا۔  

منصوبہ مکمل ہونے پر لوگوں کے سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔ حکام کےمطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی 1 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ دبئی کی آبادی 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 19:23 GMT+5 , Processed in 0.045197 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list